ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’توجہ ہٹاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شورکرکے حقائق کو چھپاؤ‘ راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

’توجہ ہٹاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شورکرکے حقائق کو چھپاؤ‘ راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

Thu, 20 May 2021 11:38:02    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ توجہ ہٹانا، جھوٹ پھیلانا اور حقائق چھپانا اس حکومت کی پالیسی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ویکسین کم ہو رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی پالیسی ہے کہ توجہ ہٹاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شور مچا کر حقائق چھپاؤ۔

کانگریس لیڈر نے مرکزی حکومت کے خلاف یہ الزام اس وقت لگایا ہے جب منگل کو بی جے پی نے ایک ’ٹول کٹ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کہ کورونا کے 267334 نئے کیس درج ہونے کے بعد، بدھ کے روز ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25496330 ہوگئی۔ جبکہ مزید 4529 / افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 283248 ہوگئی ہے۔


Share: